اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ریمڈیسیور چوری معاملے میں ملوث لوگوں پر کارروائی کا مطالبہ

بھوپال وسط اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی عارف مسعود اور ان کے وکیل یاور خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حمیدیہ اسپتال سے ریمڈیسیور انجیکشن چوری معاملے میں ملوث ساست دانوں اور بااثر لوگوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

عارف مسعود کی پریس کانفرنس
عارف مسعود کی پریس کانفرنس

By

Published : Jun 25, 2021, 5:36 PM IST

رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر 21 جون کو عدالت عالیہ نے نوٹس لیتے ہوئے جانچ افسر کو عدالت میں چالان پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عارف مسعود کی پریس کانفرنس

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران حمیدیہ اسپتال سے 865 ریمڈیسیور انجیکشن مبینہ طور پر چوری کیے گئے تھے۔ جس کی ایف آئی آر تھانہ کوہ فضا میں درج کر کے کرائم برانچ کے ذریعہ جانچ کی جا رہی ہے۔

کوڈ-19 ریمڈ یسیور انجکشن کی کمی سے متعدد لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

عارف مسعود نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند بااثر لوگوں نے عالمی وبا کے دوران مذکورہ اسپتال کے انتظامیہ سے سازباز کر کے 865 انجکشن لے لیے تھے۔

اس کی تفصیلات اسٹور کے رجسٹر میں بھی درج ہے۔ یہ رجسٹر کرائم برانچ کے قبضے میں ہے، جس میں کچھ سیاستدانوں اور نوکرشاہوں کے ذریعہ انجکشن لیے جانے کا تذکرہ ہے۔ ان لوگوں کو بچانے کے لئے کرائم برانچ نے آج تک اس معاملے کو دبا رکھا ہے۔ کسی شخص کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ اس پر میرے ذریعہ ہائی کورٹ میں عرضی پیش کی گئی تھی۔

اس عرضی میں یہ بھی درخواست کی گئی تھی کہ کرائم برانچ کے قبضہ میں جو رجسٹر ضبط ہے، اس میں جن سیاستدانوں اور بااثر لوگوں کے نام شامل ہیں ان پر کاروائی کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ جبلپور کے چیف جسٹس محمد رفیق احمد نے پولیس کو احکام دیے ہیں۔

اس معاملے میں دفعہ 173 تعزیرات ہند کے تحت چالان متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے- پولیس کے ذریعہ اگر صحیح کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو متعلقہ مجسٹریٹ اس پر نوٹس لیں گے۔

مزید پڑھیں :اورنگ آباد: ریمڈیسیور انجکشن چوری معاملے میں مزید کارروائی کا مطالبہ

بتایا گیا کہ عرضی گزار مسعود کے ذریعے عدالت عالیہ کے حکم نمبرwpno 9294/21 کی تعمیر کئے کے لئے ایک درخواست ڈی آئی جی بھوپال اور تھانہ انچارج کوہ فضا کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details