اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM on Rajgarh Jailer جیلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ضلع راجگڑھ کی جیل میں مسلم قیدیوں کی داڑھی منڈوانے پر اسدالدین اویسی کے بیان کے بعد بھوپال میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ٹیم نے پولیس کے اعلی افسران سے ملاقات کرکے جیلر کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ AIMIM Demands strict action against Jailer

جیلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
جیلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

By

Published : Sep 21, 2022, 4:22 PM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راجگڑھ کی جیل میں مسلم قیدیوں کے ساتھ غیر قانونی اور غیر آئینی سلوک کے خلاف سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ذمہ داران نے پولیس کے اعلی افسران سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم بھی دیا۔

جیلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اے آئی ایم آئی ایم کے ذمہ دار قاضی سید انس علی نے کہا کہ بھارتی آئین یہاں رہنے والے ہر شخص کو اپنے مذہب کی روایات اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ اس میں کسی قسم کی پابندی آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اس کے لیے قصورواروں کے خلاف بغاوت کے قانون کے تحت سزا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا راجگڑھ ڈسٹرکٹ جیل میں کچھ قیدیوں کے ساتھ غیر قانونی اور غیر آئینی کام کیا گیا۔

جیلر این ایس رانا کی ہدایت پر پانچ مسلم نوجوانوں کلیم خان، طالب خان، عارف خان، سلمان خان اور وحید خان کی داڑھیاں کاٹ دی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ نارواسلوک بھی کیا گیا ۔ انہوں نے کہا آئین اور قانون ہر شخص کو ان کے مذہب کے مطابق بولنے اور لباس پہننے کی آزادی دیتا ہے۔ اسی روایت میں مندرجہ ذیل بالا افراد نے مذہبی نقطہ نظر سے داڑھی بڑھائی۔ جسے جیلر کی طرف سے کاٹنا سراسر غلط ہے۔ AIMIM Demands strict action against Jailer

قاضی انس نے کہا کہ ایم آئی ایم اس معاملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔کیونکہ یہاں پر اے خاک قوم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا داڑھی رکھنا ہماری سنت ہے اور ہم اس پر عمل کرتے رہیں گے۔اور ہمارے بزرگوں نے بھی یہ کہا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور ہم گنگا کے پانی سے وضو کر کے نماز ادا کریں گے۔ اس لیے اس ملک میں رہنا ہمارا پورا پورا حق ہے اور اس طرح سے قانون کو ہاتھ میں لینا سراسر غلط ہے۔ وفد نے پولیس اعلیٰ افسران سے قصوروار کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ AIMIM Demands strict action against Jailer

اس معاملے پر ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم کے ذمہ دار اسد الدین اویسی بغیر کسی معلومات کے اس پر بیان دے رہے ہیں۔ اور وہ اتنی دور بیٹھے ہیں تو سنی سنائی باتوں پر ہی بات کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا جیل کے سی سی ٹی وی کے ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے۔ جس میں صاف ہے کہ جیل میں کسی کی بھی زبردستی داڑھی نہیں کاٹی گئی ہیں۔ جیل میں وہاں کے قائدے قانون کے مطابق ہی کام کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ویڈیو میں قیدیوں اور جیل کے ذمہ داروں کے بیچ ہوئی باتوں کو بھی سنا گیا ہے جس میں ایسا کچھ بھی نہیں پایا گیا ہے۔ Demand Action again Rajgarh Jailer

یہ بھی پڑھیں : Muslim Forced to Shaved Beard جیل میں مسلم قیدیوں کی داڑھی زبردستی منڈوائی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details