اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ایک ہفتے میں 19 لاکھ 50 ہزار کو کورونا کا پہلا ڈوز دینے کا ہدف - بھوپال کے ضلع انتظامیہ

بھوپال کی ضلع انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ بدھ کو 17 ہزار 604 لوگوں کو کورونا کا پہلا ڈوز لگایا گیا، جب کہ ابھی تک 19 لاکھ 34 ہزار 339 لوگوں کو پہلا ڈوز لگایا جاچکا ہے۔

ایک ہفتے میں 19 لاکھ 50 ہزار کو کورونا کا پہلا ڈوز دینے کا ہدف
ایک ہفتے میں 19 لاکھ 50 ہزار کو کورونا کا پہلا ڈوز دینے کا ہدف

By

Published : Sep 23, 2021, 4:45 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا عمل جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب شروع کی گئی کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت 19 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز دینے کا ہدف طے کیا گیا ہے، جس میں سے اب تک 19 لاکھ 34 ہزار 339 لوگوں کو کورونا کا پہلا ڈوز لگایا جاچکا ہے۔ اب صرف 15 ہزار 661 لوگوں کو پہلا ڈوز دینے کے بعد یہ ہدف پورا ہوجائے گا۔

بھوپال میں 19 لاکھ 50 ہزار کو پہلا ڈوز لگانے کا ٹارگٹ اگلے 7 دن کے اندر پورا کیا جائے گا۔ اس کی وجہ سے روزانہ تین سے چار ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا جارہا ہے اور یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ سات دنوں میں لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل کی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ بدھ کو 17 ہزار 604 لوگوں کو کورونا کا پہلا ڈوز لگایا گیا، جب کہ ابھی تک 19 لاکھ 34 ہزار 339 لوگوں کو پہلا ڈوز لگایا جاچکا ہے اور اب صرف 15 ہزار 661 لوگوں کو پہلا ڈوز لگایا جانا باقی ہے۔

وہیں انہوں نے بتایا کہ دوسرا ڈوز لینے والوں کی تعداد اب 9 لاکھ 40 ہزار 138 ہوگئی ہے۔ ابھی تک 28 لاکھ 74 ہزار 477 کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ حاملہ خواتین کو روزانہ ٹیکے لگانے کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details