اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں درد ناک سڑک حادثہ، 7 کی موت، 15 زخمی - بھنڈ سڑک حادثہ میں موت

مدھیہ پردیش کے قومی شاہراہ 719 میں بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم ہونے سے سات لوگوں کی درد ناک موت واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اس حادثہ میں 15 لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، جو گوہد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں درد ناک سڑک حادثہ
مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں درد ناک سڑک حادثہ

By

Published : Oct 1, 2021, 3:17 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں جمعہ کی صبح ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہونے سے ایک خاتون سمیت سات لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ 15 لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ بھنڈ کے گوہد کے ڈانگ پہاڑیا علاقے میں پیش آیا ہے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے گوہد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہیں شدید طور پر زخمیوں کو گوالیار منتقل کیا گیا ہے۔ یہ بس گوالیار سے اترپردیش کے بریلی جا رہی تھی۔ مسافروں سے بھری یہ بس قومی شاہراہ 719 پر سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔

مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں درد ناک سڑک حادثہ

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا، جب بس گوہد کے ڈانگ پہاڑ علاقے سے گزر رہی تھی۔ اس دوران بس سڑک کی دوسری جانب سے آرہی ایک کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ٹرک موقع پر ہی پلٹ گیا، وہیں حادثے میں بس کو کافی نقصان پہنچا ہے۔اس حادثے میں تقریبا سات لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور چھ مرد شامل ہیں، وہیں 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں 4 کی حالت نازک ہے، جنہیں گوالیار ریفر کردیا گیا ہے۔فی الحال مرنے والوں میں چار کی شناخت ہوچکی ہے، جبکہ تین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

وہیں اسپتال میں داخل زخمیوں نے بتایا کہ وہ صبح اترپردیش کے اٹاوہ، ہردوئی اور بریلی کے لیے بس میں روانہ ہوئے، لیکن کنٹنر کے بے قابو ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے،اس حادثے میں سارا قصور کنٹینر ٹرک ڈرائیور کا ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، جو ڈمپر کے ٹکرانے کے باعث شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے لگی ہیں۔

دوسری جانب ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے حادثے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے بعد 50 پچاس ہزار زخمیوں کو اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

گوہد بی ایم او آلوک شرما نے بتایا کہ حادثے کے وقت تقریبا 15 لوگوں کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں 4 کی حالت نازک تھی، انہیں زیادہ فریکچر ہونے کی وجہ سے گوالیار منتقل کردیا گیا ہے۔ وہیں کچھ زخمیوں کو معمولی چوٹ آئیں تھی، جن کا علاج کرنے کے بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ اسپتال میں داخل 8 زخمی زیر علاج ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس پی بھنڈ اور بھنڈ کے کلیکٹر بھی جائے وقوع پر پہنچے، انہوں نے حالات کا جائزہ لیا۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان سے ملاقات کر ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے شدید طور پر زخمی ہوئے مسافروں کو فوری طور پر 5 ہزار روپئے اور معمولی زخمیوں کو دو ہزار روپئے کی مالی مدد مہیا کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details