ریاست مدھیہ پردیش کی گیس تنظیم سنبھاونا ٹرسٹ کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا- جس میں سنبھاونا ٹرسٹ نے اپنے سال بھر کی کارگردگی کے ساتھ گیس متاثرین کی پریشانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ گیس متاثرین میں موٹاپا اور تھائیرائیڈ کی مقدار زیادہ پائی جا رہی ہے- اس کے ساتھ ہی انہوں نے کورونا وبا کے خلاف کلینک کے ذریعے گزشتہ آٹھ مہینے میں کیے گئے کاموں کو پیش کیا-
سنبھاونا ٹرسٹ میں اپنی خدمات کو انجام دے رہے ڈاکٹر سنجے شریواستو نے کہا کہ گیس متاثرین میں موٹاپا زیادہ ہونے کے ساتھ شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری، جوڑوں کا درد اور جگر، گردے کے کینسر جیسی بیماریاں گیس متاثرین کے جسم کو نقصان پہنچا رہی ہیں-