اشوک دھیان چند نے کہا کہ جس نے بھی ہاکی میں جگہ بنائی ہاکی کو نئی پہچان دلائی۔ ہاکی کے بہت سے کھلاڑی اسی انقلاب سے ابھرے ہیں۔
ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ ایک طویل عرصے سے کیا جارہا ہے۔
میجر دھیان چند کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ اس کے باوجود حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جب کہ ہاکی کا ہرعاشق یہ چاہتا ہے کہ میجر دھیان چند کو بھارت رتن ملنا چاہئے۔
میجر دھیان چند کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کے بیٹے اشوک دھیان چند نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی اور اپنے خیال کا اظہار کیا۔
اشوک دھیان چند نے کہا کہ جس نے ہاکی میں جگہ بنائی، ہاکی کو ایک نئی شناخت دی، ہاکی کے بہت سے کھلاڑی اسی انقلاب سے ابھرے ہیں۔
اس کا سہرا دھیان چند کو جاتا ہے جنھوں نے سنہ 1928 سے 1936 کے دوران اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور ریاستوں میں منقسم ملک کو متحد کرنے کے لئے کام کیا تھا۔
اشوک نے کہا کہ دھیان چند نے دھیان سنگھ کی حیثیت سے ہاکی کھیلنا شروع کیا اور دھیان چند کے طور پر شناخت بنائی۔
دھیان چند کی وجہ سے ہاکی جادو کی ہاکی کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھیان چند 1956 میں پدم وبھوشن ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے شخص تھے۔
انہوں نے کہا کہ میجر نے ہاکی کے کھیل میں شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔ وہ ہاکی کو زمین سے آسمان تک لے گئے۔ اشوک دھیان چند نے کہا کہ جب بھی کوئی میجر دھیان چند کو بھارت رتن ملنے کا سوال پوچھتا ہے تو ذہن میں آتا ہے کہ ابھی تک اسے یہ اعزاز کیوں نہیں دیا گیا۔
انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا شخص جس نے اپنی ساری زندگی کھیل کو آگے بڑھانے اور ملک کی ترقی کے لئے صرف کردی ہے، کیا اسے عزت نہیں ملنی چاہئے؟ لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
اشوک نے کہا کہ پہلے جو فنکارانہ ہاکی میں ہمارا دبدبہ تھا اب ویسا نہیں رہا۔ آج جو ہاکی کھیلی جارہی ہے وہ بالکل مختلف ہے۔ آج کی ہاکی میں میدان، اصول اور بہت ساری چیزیں تبدیل ہوگئی ہیں۔ اشوک نے کہا کہ آج کے دور میں ہاکی کو جس مقام اور اونچائیوں پر ہونا چاہئے تھا وہ مقام نہیں ملا۔ کئی سال کی محنت کے بعد بھی ہمارا ملک اولمپکس، ایشیارڈز میں بہت پیچھے ہے۔
وزیر اعظم مودی کے ذریعہ 29 اگست کو 'فٹ انڈیا' مہم چلانا آج کے نوجوانوں کے لئے بہت قابل تعریف ہے۔ اچھا کام، اچھی زندگی، کھیل کے ہر میدان میں فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔
دھیان چند کے یوم پیدائش پر فٹ انڈیا کے ذریعہ وزیر اعظم مودی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ دھیان چند کو بھارت رتن دینا چاہئے کیونکہ وزیر اعظم روایتی چیزوں کو فروغ دینے والوں میں سے ہیں اور میجر دھیان چند روایتی ماہرین میں سرفہرست ہیں۔