اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Cong Leaders Meet Rahul Gandhi: مدھیہ پردیش کانگریس لیڈران نے کی راہل گاندھی سے ملاقات کی - بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش

راہل گاندھی کے زیر قیادت کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوگی۔ اجین میں راہل گاندھی شری مہاکال مندر میں درشن کے علاوہ ایک اجتماع سے بھی خطاب کر سکتے ہیں۔ Madhya Pradesh Congress Leaders Meet Rahul Gandhi

raga
raga

By

Published : Nov 17, 2022, 12:53 PM IST

بھوپال:بھارت جوڑو یاترا کے لیے مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے داخلے سے قبل تیز رفتاری سے جاری تیاریوں کے درمیان ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈروں نے آج مہاراشٹر کے مالیگاؤں جہانگیر پہنچنے کے بعد راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ اور اس یاترا کے کوآرڈینیٹر دگ وجے سنگھ، پارٹی کے ریاستی انچارج جے پی اگروال، قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر گووند سنگھ، سابق مرکزی وزیر ارون یادو، سابق وزیر کانتی لال بھوریا اور سابق ریاستی صدر سریش پچوری بھی اس دوران موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران گاندھی کو مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔Bharat Jodo Yatra in Madhya Pradesh

پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا ریاست کے مغربی حصے کے مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے اندور اور اجین بھی جائے گی۔ اجین میں گاندھی شری مہاکال مندر میں درشن کے علاوہ ایک اجتماع سے بھی خطاب کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں گاندھی 05 دسمبر کو شاجا پور اور اگرمالوا اضلاع سے ہوتے ہوئے راجستھان کی سرحد میں داخل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کی تیاریاں عروج پر

ریاستی کانگریس تنظیم یاترا کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں لگی ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ان کی 13 روزہ یاترا کے دوران بھارت جوڑو یاترا میں شامل رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے رہائش، کیٹرنگ اور بنیادی سہولیات کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details