اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ٹوٹے دلوں کو جوڑنا ہے - بھارت جوڑو یاترا کا مقصد

بھارت جوڑو یاترا میں شریک ہونے والی مدھیہ پردیش کانگریس خواتین ون کی نائب صدر نوری خان نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنا ہے۔ Congress Bharat Jodo Yatra

Bharat Jodo Yatra
بھارت جوڑو یاترا کا مقصد

By

Published : Nov 29, 2022, 1:31 PM IST

اندور: کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا نکالی ہے جو دو ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور پہنچی ہے۔ اس یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ ملک بھر سے تقریبا 120 کانگرس کے ذمہ دار و کارکنان چل رہے ہیں جس میں مدھیہ پردیش کے گیارہ کارکنان بھی شامل ہیں۔ اس یاترا میں شامل مدھیہ پردیش کانگریس خواتین ونگ کی نائب صدر نوری خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ راہل گاندھی دو طبقوں کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے کنیا کماری سے کشمیر تک کا سفر کر رہے ہیں۔ Bharat Jodo Yatra Aims to Bridge Gap Between Two Community

بھارت جوڑو یاترا کا مقصد

بتا دیں کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے کشمیر تک نکلی ہے۔ وہ مہاراشٹر کے راستے ہوتے ہوئے مدھیہ پردیش میں 23 نومبر کو برہانپور کھنڈوا، کھرگون ہوتے ہوئے اندور پہنچی ہے جس کی تیاریوں کو لے کر کانگریسی کارکنان نے حتمی شکل دے دی تھی۔ یہاں ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں کئی سینئر لیڈران خطاب کیا جس میں سابق وزیر اعلی کامل ناتھ کا نام قابل ذکر ہے۔ اس سے قبل 73ویں یوم دستور کے موقع پر راہل گاندھی نے ڈاکٹر بابا بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا تقریباً تین ہزار سات سو کلو میٹر کا طویل سفر طے کرے گی ہے اور ابھی تک راہل گاندھی تقریباً 2000 کلو میٹر کا سفر طے کرچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details