مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں وائس آف انڈیپنڈنس انڈیا عنوان سے ایک جلسہ کا انعقاد کیا جانا تھا جس میں ملک کے نامور شخصیات شرکت کرنے والے تھے تاہم اس جلسے کو آخری وقت میں کینسل کر دیا Bhagat Singh, Rajguru, Sukhdev Martyrs' Day Program Banned گیا۔
اس سلسلے میں تھیٹر آرٹسٹ پروفیسر شمس الاسلام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مجاہد آزادی کے یاد میں منعقد پروگرام کو کینسل کرنا ملک کے لیے شرمناک ہے' ایک پریس کانفرنس میں پروفیسر شمس الاسلام نے کہا کہ 'میں کل رات رویا ہوں اور مجھے افسوس ہے کے بھگت سنگھ راج گرو اور سکھ دیو کی یوم شہادت موجودہ حکومت نہیں منانے دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے کنبے سے آتا ہوں جس نے پارٹیشن اور مسلم لیگ کی کھلے طور پر مخالفت کی تھی اسی کے حوالے سے میری ایک کتاب مسلم اگینسٹ پارٹیشن بھی ہے، پروفیسر شمس الاسلام نے کہا کہ 'میں نے ایسا کون سا جرم کر دیا ہے جو مجھے یوم شہادت اور اس طرح کے پروگرام منعقد نہیں کرنے دیا جارہا Bhagat Singh, Rajguru, Sukhdev Martyrs' Day Program Banned ہے۔