مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر تابش نیر نے ماہ رمضان کے موقع پر ایک خوبصورت نعت شریف پڑھی ہے۔
پیش ہے ضلع دموہ کے شاعر تابش نیر کا کلام----------------
کِھل اٹھیں گے ساری دنیا میں عبادت کے گلاب
اہل ایماں کی معطر زندگی ہو جائے گی
لے کر رمضان المبارک کا مہینہ آگیا
ہر طرف روشنی ہی روشنی ہوجائے گی
جدا رہا نہ کہیں دل میرا مدینہ سے
تمام عمر رہا رابطہ مدینہ سے