اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی بی ایم تنظیم کی جانب سے ضرورتمندوں میں روزگار فراہم - Bhopal news

زکوۃ کے پیسوں سے بی بی ایم گروپ ضرورت مند لوگوں کو روزگار کے راستے ہموار کررہا ہے، اس ضمن میں آج تنظیم نے خواتین کے درمیان سیلائی مشین تقسیم کی ہے۔

بی بی ایم تنظیم ضرورتمندوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے
بی بی ایم تنظیم ضرورتمندوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے

By

Published : May 27, 2021, 12:45 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تنظیم 'بردر ہوڈ فور مسلمز' ( بی بی ایم گروپ) گزشتہ سال سے مسلسل لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں اور غریبوں کو مدد پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

یہ تنظیم نے غریب، بے سہاروں کے درمیان فوڈ پیکٹ کے ساتھ ساتھ راشن، ادویات، آکسیجن سلینڈر اور مفت کفن تک مہیا کروا رہی ہے، جس کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے ماہ رمضان میں بی بی ایم گروپ کو کثیر تعداد میں زکوٰۃ کے پیسے دیے تاکہ لوگوں کی مدد ہوسکے۔

ویڈیو

تنظیم نے اسی پیسے سے ضرورت مندوں کو روزگار فراہم کرنے کی نسبت سے آج متعدد خواتین کے درمیان سلائی مشینیں تقسیم کی ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے۔


اس تعلق سے تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ شروعات ہے آنے والے وقت میں تنظیم کی جانب سے بڑی تعداد میں روزگار فراہم کیا جائے گا، جس میں کرانہ دکان، بیوٹی پارلر اور بوٹیک جیسے روزگار شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details