اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: بی بی ایم گروپ لوگوں کی مدد میں مصروف - مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بی بی ایم گروپ برادر ہوڈ فور مسلمس کہ ذریعہ کورونا قہر اور رمضان کے بیچ مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بھوپال: بی بی ایم گروپ لوگوں کی مدد میں مصروف
بھوپال: بی بی ایم گروپ لوگوں کی مدد میں مصروف

By

Published : May 3, 2021, 7:56 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بی بی ایم گروپ برادر ہوڈ فور مسلمس گزشتہ سال یعنی کورونا کے وقت سے لے کر اب تک مسلسل خدمت خلق کا کام کر رہے ہیں۔

بھوپال: بی بی ایم گروپ لوگوں کی مدد میں مصروف

بی بی ایم گروپ کے ذریعہ جہاں کورونا کے وقت لوگوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے تو وہیں اس گروپ کے ذریعہ کورونا سے مرنے والوں کو اسلامک طریقے سے تدفین کا کام بھی جاری ہے۔

اب اس گروپ کے ذریعہ آکسیجن کی قلت کا سامنا کر رہے بھوپال میں ضرورت مندوں کو مسلسل آکسیجن ان کے گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

کورونا کرفیو کے چلتے سب بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے روزگار پر اثر پڑ رہا ہے اس کے پیش نظر ضرورتمندوں کو راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔چونکہ بھوپال میں کورونا کے علاج کے لئے لوگ باہر سے آ رہے ہیں اور بہت سے لوگوں کو علاج کے دوران موت بھی واقع ہوئی ہے۔

ان کے پاس پیسے نہ ہونے کے سبب ان لوگوں کے سامنے ان کے کفن اور تدفین کا مسئلہ ہو جاتا ہے، جسے دیکھتے ہوئے ایسے مجبور لوگوں کے لئے مفت کفن کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔

ساتھ ہی یہ تنظیم بغیر مذہبی فرق کیے تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے مدد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details