بڑوانی: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد میں ختم تراویح کے موقعے پر مختلف نشست کا اہتمام کیا گیا۔ مدھیہ پردیش کے نیماڈ کہ بڑ وانی ضلع کی مساجدوں میں ختم قرآن کرانے والے حفاظ کرام کے لیے مسلم کمیٹی کی جانب سے اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقعے پر ضلع کی کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس جلسے میں حافظ اکرام کو نقد روپے بطور نذرانہ پیش کیا گیا اور انہیں خصوصی تحائف سے بھی نوازا گیا۔
Huffaz e Quran Felicitated in Barauni بڑوانی ضلع میں حفاظ قرآن کے اعزاز میں نشست کا اہتمام
نیماڑ کے بڑوانی ضلع مسلم کمیٹی کی جانب سے مسجد کے حفاظ کرام کے اعزاز میں خصوصی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا اور رمضان المبارک میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نقد رقم اور خصوصی تحائف سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Mufti Raees Ahmed on Shab e Qadr اللہ نے قرآن کریم کو رمضان کے آخری عشرے نازل فرمایا، مفتی رئیس احمد
اس موقعے پر بڑوانی ضلع مسلم کمیٹی کے صدر ادریش خان نے بتایا کہ ضلع کی مختلف مساجد کے 15 حفاظ کو نذرانہ پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر اماموں کو استقبالیہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جہاں مسلم آبادی کم ہے اور وہاں کے اماموں کو نذرانے کا معقول انتظام نہیں ہو رہا تھا تو ہماری کمیٹی نے اس سلسلے میں پہل کی اور اماموں کو مناسب نذرانے پیش کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلع بڑوانی مسلم کمیٹی کی جانب سے انہیں نذرانہ اور تحائف سے نوازا گیا اور یہ سلسلہ گزشتہ تین برسوں سے جاری ہے۔ انشاء اللہ مسقتبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ملک کی مساجد میں ابھی حفاظ اکرام کی تنخواہ میں مزید کمی دیکھی گئی ہے جس سے ان کی زندگی گزارنے میں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں مسجد انتظامیہ کو تنخواہ میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی خوشحال زندگی گزار سکیں۔