اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: بینک سے پانچ لاکھ روپئے کی لوٹ - اندور میں بینک میں ڈاکہ

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں چار بدمعاشوں نے ہتھیار کی نوک پر ایکسس بینک سے پانچ لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اندور:بینک سے پانچ لاکھ روپئے کی لوٹ
اندور:بینک سے پانچ لاکھ روپئے کی لوٹ

By

Published : Jul 10, 2020, 7:09 PM IST

شہر اندور کے جہاں پردیسی پورا تھانہ علاقے میں ایکسیس بینک میں آج چار بدمعاش ہتھیار کے ساتھ داخل ہوئے۔ انہوں نے تقریبا ایک سے ڈیڑھ منٹ میں پانچ لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اندور:بینک سے پانچ لاکھ روپئے کی لوٹ

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ہی صنعتی شہر اندور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے

ڈی آئی جی ہری نارائن نے کہا کہ ہم اس بارے میں تمام طرح کی جانکاری حاصل کر رہے ہے۔جس طرح سے مسلح بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بینک کے پہلے بھی کسٹمر رہ چکے ہوں۔ہم اس معاملے میں بینک سے بنیک صارفین کی جانکاریاں حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بینک عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ بینک میں آنے والے تمام صارفین بنیک میں داخل ہونے سے پہلے ماسک ہٹاکر کیمرے میں اپنے چہرے کو دکھائیں۔ساتھ ہی ہم نے ان وردات کے سلسلے میں کئ گائیڈلائن بھی جاری کیے تھے۔

وہیں اس معاملے میں ایس پی کا کہنا ہے کہ ان بدمعاشوں نے بینک کی جانکاریاں اور حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے، اس لیے وہ آرام سے ایک سے ڈیڑھ منٹ کے اندر بینک کو لوٹنے میں کامیاب ہوئے ْ

ABOUT THE AUTHOR

...view details