عمریا: مدھیہ پردیش کے ضلع عمریا میں واقع باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے بفر زون میں روہنیا جوالا مکھی میں آج ایک ٹائیگر کے حملے میں 15 ماہ کے بچے کو ایک ماں نے خود زخمی ہونے کے بعد بچا لیا۔ باندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو کے ذرائع نے بتایا کہ مان پور تحصیل سے ملحق باندھو گڑھ کے بفر زون کے روہنیا جوالامکھی میں رفع حاجت کے لیے باڑی میں ماں اپنے 15 ماہ کے بیٹے کو لے گئی تھی۔ اس دوران باڑی میں چھپے باگھ نے 15 ماہ کے بچے پر حملہ کر دیا جس سے اس کی ماں نے بچالیا۔ حملے میں زخمی ماں اور بیٹا مان پور کے ہیلتھ سینٹرمیں زیر علاج ہیں۔ Tiger Attacked 15 month Child
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ٹائیگر کے حملے میں 15 ماہ کے راجبیر چودھری کو سر اور کمر میں چوٹیں آئیں۔ ساتھ ہی اس کی 27 سالہ ماں ارچنا چودھری کو کندھے، سینے، کمر اور ران پر چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دونوں خطرے سے باہر ہیں۔ Mother saved her 15 month old child