چوہان نے یہ اعلان یہاں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کیلاش جوشی کی سالگرہ پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمان جیوتی رادتیہ سندھیا اور ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما ، سابق وزیر دیپک جوشی اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔
اس سے پہلے جوشی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔
چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ کیلاش جوشی کی سخت محنت کی وجہ سے ہی بی جے پی ایک بڑی پارٹی کے طور پر نظر آرہی ہے۔