کمل ناتھ نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'اجودھیا معاملے پر فیصلہ آ چکا ہے۔ ایک بار پھر آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ عدالت عظمی کے اس فیصلے کا ہم سب مل کر احترام کریں۔ کسی طرح کی خوشی، جشن و مخالفت میں حصہ نہ لیں۔ افواہوں سے خبردار رہیں۔ کسی بھی طرح کے اشتعال میں نہ آئیں۔'
اراضی فیصلے کا سبھی احترام کریں: کمل ناتھ - Politicians Appeal For Peace
مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے اجودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا متحدہ ہوکر سبھی احترام کریں۔
کمل ناتھ نے لکھا ہے کہ 'باہمی بھائی چارے، صبر، امن و سکون، ہم آہنگی برقرار رکھنے میں پورا تعاون دیں۔ حکومت ریاست کے ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے۔ قانون و انتظام اور امن و امان کے کھلواڑ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ پوری ریاست میں پولیس انتظامیہ کو ایسے عناصر پر پہلے سے ہی سختی سے کارروائی کرنے کے احکام جاری کئے جاچکے ہیں۔'
وزیراعلی نے لکھا ہے کہ 'یہ ہماری ریاست ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہمارا پیار، ہمارا بھائی چارہ اور ہماری ہم آہنگی خراب نہ ہو۔ آج ضرورت ہے کہ ہم امن و پیار کے پیغام کو سبھی تک پہنچائیں اور نفرت و تعصب کو شکست دیں۔'