اردو

urdu

اورنگ آباد میں کورونا کے 108 نئے معاملے

اورنگ آباد میں 12833 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 562 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

By

Published : Aug 12, 2020, 12:41 PM IST

Published : Aug 12, 2020, 12:41 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 12 اگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 108 نئے مریض سامنے آئے ہیں اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17412 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 562 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 12833 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4017 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔


اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details