ہاکی کی نرسری کہے جانے والے شہر بھوپال میں کھیل سرگرمیوں کی کمی کے چلتے کھلاڑیوں کی کم ہوتی تعداد سے فکرمند شہر کے سب سے پرانے کیمبرج اسکول نے اس کمی کو پورا کرنے کی پہل کی ہے- این آئی ایس کے کوچ کے ذریعہ طلبا کو اسپورٹس کی کوچنگ دینے کے علاوہ فزیکل ٹریننگ کی مدد سے جسمانی کسرت کی سہولت دینے کی تیاری کی گئی ہے-
سنہ 1932 سے چل رہے دارالحکومت بھوپال کے سب سے پرانے اسکول کیمبرج کے صدر انجم رحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی-
طلبا کے لیے کھیل کو فروغ دینے کی کوشش - انجم رحمان کی خبر
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پہلا اسپورٹس پروموٹ اسکول بنے گا، کیمبرج طلبا کو این آئی ایس کے کوچ ٹریننگ دیں گے، اس سے طلبا کو اسپورٹس کے ذریعہ نوکری ملنے میں آسانی ہوگئی-
طلبا کے لیے کھیل کو فروغ دینے کی کوشش
انہوں نے بتایا کہ 23 جولائی سنہ 2019 کو تشکیل ہوئی کیمبرج کی نئی مجلس عامہ کے ذریعہ اسکول میں نئی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کا پروگرام واضح کیا گیا ہے-
انجم رحمان نے بتایا کی اسکول نے طلباء کو اسپورٹس کے پروموشن کے لیے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ نوجوان طبقہ کھیلوں کے ذریعہ نوکریوں کو حاصل کرسکیں-
Last Updated : Feb 18, 2020, 12:14 AM IST