بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے کی کانگرس امیدوار اور رکن اسمبلی عارف عقیل کے فرزند عاطف عقیل نے اپنے حامیوں کے ساتھ اپنی انتخابی تشہیر کا آغاز کیا اور اپنی طاقت دکھائی۔ عاطف عقیل کی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے جس میں مرد اور خواتین بھی شامل تھی۔ اس موقع پر ای ٹی وی اردو کے نمائندے نے جب کانگرس کے امیدوار عاطف عقیل سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اسمبلی حلقے میں ترقیاتی مدعوں کو لے کر میدان میں اترے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد عارف عقیل شمالی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ہے۔ وہ لگاتار اپنے اسمبلی حلقے میں عوام کی سہولیات اور ان کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگرس پارٹی نے مجھے اس بار میرے والد عارف عقیل کی جگہ امیدوار بنایا ہے ۔میں بھی ان کے نقش قدم پر چل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 18 سال سے بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا صوبہ اور ہمارے اسمبلی حلقہ ترقیاتی کاموں سے دور ہے۔ اس سوال پر کہ شمالی اسمبلی حلقے میں مخالفین نے کہا ہے کہ اس حلقے میں جس طرح سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جانا چاہیے تھا۔ وہ نہیں ہو پائے اس پر عاطف عقیل نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے ایک بڑے بجٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور چونکہ 18 سالوں سے بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ریاست میں ہے اس لیے وہ سہولیات نہیں مل پاتی ہے۔