مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں تنظیم ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمز کے ذریعے کورونا وبا کے دوران بے روزگار ہوئے لوگوں کے درمیان امداد کا کام مسلسل جاری ہے، تنظیم کے ذریعے اب تک ضرورت مندوں میں 18 لاکھ روپے تقسیم کیے Association of Indian Muslims distributed money to the needy جاچکے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج تنظیم کی جانب سے ایک کار خیر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 14 ضرورتمندوں میں پونے تین لاکھ روپے تقسیم کیے Association of Indian Muslims distributed money to the needy گئے تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کرسکے۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے پروفیسر حیدر زرغام نے ایسوسی ایشن کے اس کار خیر کی زبردست ستائش کی اور لوگوں سے اس کام میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی۔