ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عالمی یوم خواتین پر کانگریس کی خواتین ونگ نے اسمبلی کا گھیراؤ کیا۔
اس دوران خواتین کا کہنا تھا کہ ریاست میں خواتین پر مظالم مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ لیکن حکومت انھیں روکنے میں ناکام ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر گھر کا بجٹ بگڑتا جارہا ہے ہے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے خلاف کانگریس خواتین یونٹ کے ذریعہ یوم خواتین کے موقع پر اسمبلی کا گھیراؤ بیلن لے کر کیا جا رہا ہے تاکہ شیوراج حکومت خواتین کی پریشانیوں کو سمجھے۔
واضح رہے کہ آج کا یہ اسمبلی گھیراؤ کانگریس کے رکن اسمبلی علی عارف محسود کی قیادت میں کیا گیا، عارف مسعود بڑھتی مہنگائی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔