اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ بچے کے قاتل باپ کو عمرقید - مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اودے سنگھ مراوی

مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کی سیندھوا واقع ایک عدالت نے گھریلو جھگڑوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اپنے پانچ معصوم بیٹوں کو کنویں میں ڈبا کر مارنے کے ملزم باپ کو آج عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Assassin father sentenced to life imprisonment
پانچ بچے کے قاتل باپ کو عمرقید

By

Published : Jan 31, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:50 PM IST

سیندھوا کے عدالتی مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اودے سنگھ مراوی نے چكھلی گاوں کے 37 سالہ بھتر سنگھ کو اس کے ڈیڑھ سے نو سال کی عمر کے پانچ بچوں کے قتل کے الزام میں آج عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق بھتر سنگھ نے 10 اکتوبر 2018 کو اپنے پانچ معصوم بیٹوں کو چكھلی کے قریب ایک بغیر منڈیر کے کنویں میں ڈبا کر مار ڈالا تھا۔ اس کے بعد بھتر سنگھ نے ایک درخت سے پھانسی لگا کر خود کشی کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details