بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے بلدیاتی انتخابات Madhya Pradesh Local Body Elections کے دوسرے مرحلے میں مجلس اتحاد المسلمین نے ضلع کھرگون میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین ریاستی یونٹ تین سیٹوں پر کامیابی سے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ مجلس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور جلد ریاست میں تیسرا فرنٹ بن کر عوام کی خدمت کرے گی۔ Asaduddin Owaisi's AIMIM Wins 3 Seats in Khargone
مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی کور کمیٹی کے ذمہ دار قاضی سید انس علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہاکہ' پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے تین سیٹوں پر کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ' اللہ نے ہمیں پہلے مرحلے میں بھی کامیاب کیا اور دوسرے مرحلے میں بھی اچھے نتائج سامنے آئے۔ ضلع کھرگون میں مجلس اتحاد المسلمین کو 3 نشستوں پر کامیابی ملی جو اس جانب طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مجلس کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔'
AIMIM Will Fight Madhya Pradesh Assembly Polls: مجلس پوری طاقت کے ساتھ اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے تیار - Asaduddin Owaisi AIMIM Wins 3 Seats in Khargone
مدھیہ پردیش بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ضلع کھرگون میں تین تشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں پارٹی کے جلس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ Asaduddin Owaisi's AIMIM Wins 3 Seats in Khargone
انہوں نے کہاکہ لوگ روٹی اور کھانے کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں، بلکہ وہ چاہتے ہیں جو بے گناہ جیلوں میں قید ہیں ان کے لیے کوئی آواز بلند کرے، ماب لنچنگ کے خلاف آواز بلند کی جائے، یہ وہ مسائل ہیں جن پر کام کرنا ضروری ہے۔ عوام نے ہمارے انہی مسائل پر ساتھ دیا ہے۔ وہی قاضی سید انس علی نے کہاکہ ریاست میں 15 ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اور جس طرح سے مجلس اتحاد المسلمین نے بلدیاتی انتخابات لڑے اور کامیابی حاصل کی اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین نے اسمبلی انتخابات کے لیے بھی اپنی کمر کس لی ہے اور پوری ریاست میں ہم تیسرا فرنٹ بن کر جلد سامنے آئیں گے۔' AIMIM Will Fight Madhya Pradesh Assembly Polls
مزید پڑھیں: