ماہِ صیام کے آخری عشرہ کا آغاز ہوچکا ہے، اس مہینہ میں مسلمان جہاں ایک طرف عبادات و ریاضت میں مشغول ہوکر رضائے الہٰی کے طلب گار ہوتے ہیں، وہیں دوسری جانب ایک دوسرے کی ہمدردی میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ کسی روزہ داور کو افطار کرانے پر اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ روزہ رکھنے والوں کو، اسی عظیم مقاصد کے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے پیش نظر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین کی تنظیم سرور دھرم قومی ایکتا سمیتی کی جانب سے بھیرو گڑھ جیل میں قیدیوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ Arrangement of Iftar For Fasting People in Bhairagarh Jail of Ujjain۔ اس افطار پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور جیل میں بند قیدیوں سے بات چیت کی۔
Ramadan 2022: جیل میں بند روزہ دار قیدیوں کے لئے افطار کا اہتمام - سماجی تنظیم سرور دھرم قومی ایکتا سمیتی کی جانب سے افطار کا اہتمام
اجین کی سماجی اور فلاحی تنظیم سرور دھرم قومی ایکتا سمیتی کی جانب سے بھیرو گڑھ جیل میں قیدیوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس افطار پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ Arrangement of Iftar For Fasting People in Bhairagarh Jail of Ujjain
افطار کا اہتمام
اس موقع پر جیل آفیسر اوشا راجے نے کہا کہ میں اجین کی تنظیم سرود دھرم ایکتا سمیتی کا شکر گزار ہو ں جنہوں نے جیل میں قیدیوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف مقامات پر فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوتے رہتے ہیں،ایسے میں مذکورہ تنظیم کی یہ پہل قابل ستائش ہے۔