اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: رمضان کے دوران لاک ڈؤان میں نرمی برتنے کی اپیل

مدھیہ پردیش کے داراحکومت بھوپال میں "سواستھ آگرہ" یعنی صحت کی درخواست پروگرام کے دوران شہر قاضی نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے دوران رمضان شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کی درخواست کی ہے۔

رمضان کے دوران لاک ڈوان
رمضان کے دوران لاک ڈوان

By

Published : Apr 8, 2021, 8:00 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے خلاف عوامی بیداری کے مقصد سے 24 گھنٹے کے "سواستھ آگرہ" پر بیٹھے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مذہبی رہنماؤں کو بھی شامل کیا، وزیراعلی نے تمام مذہبی رہنماؤں کے ذریعہ عوام کو کورونا کے تعلق سے بیدار رہنے کی اپیل کی۔

رمضان کے دوران لاک ڈوان

وہیں، اس 'سواستھ آگرہ' پروگرام میں شریک بھوپال کے شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ ہم لوگوں کو ویکسینیشن کے لیے ترغیب دے رہے ہیں اور کورونا گائیڈ لائن کے بارے میں بھی بیداری پیدا کر رہے ہیں۔

قاضی صاحب نے ماسک لگانے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے کی تدبیر کے حوالے سے کہا کہ مذہب اسلام نے پاکی کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ مسلمان نماز سے قبل وضو کرتے ہیں، جس میں وہ ہاتھ، منہ اور پیروں کو اچھے طریقے دھو کر ہی مسجد میں نماز کے لیے جاتے ہیں۔ نماز کے لیے پہلی شرط وضو ہے۔

انہوں نے آئندہ ہفتے شروع ہو رہے ہیں مقدس ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے گزارش کی ہے کہ رمضان کے دوران شام میں افطار اور رات میں نماز تراویح کا اہتمام خصوصیت سے کیا جاتا ہے۔ لہذا رمضان میں شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک لاک ڈاؤن میں رعایت دی جائے تاکہ لوگ اپنی عبادتوں کو صحیح سے انجام دے سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details