اندور: يكم نومبر ریاست مدھیہ پردیش کی یوم تاسیس کا دن ہے وہیں اس مہینے کی 17 تاریخ کو صوبے میں اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جانے ہے ہیں انتخاب میں ووٹ کا فیصد میں اضافے کے لیے صنعتی شہر اندور میں اسٹیٹ پریس کلب نے ایک تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر ووٹ اپیل کے ساتھ ہی نکڑ ناٹک اور منفرد سلوگن پوسٹر سیریز کا اجرا کیا گیا اب یہ پوسٹر صوبے میں لگائے جائیں گے تاکہ ووٹوں کا فیصد اضافہ ہو۔ یکم نومبر 1956 کو مدھ پردیش کو ایک نئی ریاست کے طور پر پہچان ملی تھی۔ ان 68 سال میں کئی الیکشنوں کا دور بهی دیکھا لیکن ابھی بھی کئی علاقوں بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
اسٹیٹ پریس کلب کے صدر پروین کھاریوال نے بتایا کہ ہم نے 25 منفرد پوسٹر سیریز شہر کے معزز لوگوں کے ہاتھوں اجرا کرایا ہے جو صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں لگائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے کی اپیل کی جائے۔ ہمارا خیال ہے کہ شہری علاقوں کی با نسبت دیہات میں ووٹ کی فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے ہم نے شہری علاقوں میں پوسٹرز کے ذریعہ مہم شروع کی ہے تاکہ ووٹ فیصد میں اضافہ ہو۔