ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے ایک آئی ایپ لانچ کیا، جو جرم کی روک تھام کے لیے سڑکوں پر نصب کیے گئے سی ٹی وی کیمروں سے لنک ہوگا اور تمام طرح کے ویڈیو اس ایپ کے ذریعے شیئر کیے جاسکیں گے۔
جرائم کی روک تھام کے لیے ایپ لانچ واضح رہے کہ بھوپال پولیس کی جانب سے آئی ایپ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے پر بھی موجود ہے۔
اس ایپ کے ذریعے لوگ اپنے آس پاس ہونے والے حادثے کے ویڈیو کو اس ایپ کے ذریعے پولیس تک پہنچاسکتے ہیں۔
اس ایپ سے عوام اپنی گلی، کوچے، آفس یا سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج آئی ایپ سے پولیس تک پہنچ پائیں گے جس سے وہاں ہونے والے حادثے یا جرم کی معلومات پولیس کو جلد سے جلد مل سکے گے۔
بھوپال آئی جی ارشاد ولی نے شہر کے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس ایپ سے جڑیں اور اپنے علاقے میں ہونے والے حادثے یا جرم کے ویڈیو پولیس کو بھیجیں۔
آئی جی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ایپ سے جڑنے کے بعد شہروں پر نظر رکھی جاسکتی ہے، اور ساتھ ہی یہ تحفظ کے نظریہ سے بھی بہتر ثابت ہوگا۔