کوئی بھی ریاست تب ترقی کرتی ہے جب وہاں کے غریب اور کسان مضبوط ہوں: راہل گاندھی اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے نمچ ضلع کے وڈیشہ اسمبلی حلقہ میں عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق قومی صدرراہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں میڈ ان چائنا کی جگہ میڈ ان مدھیہ پردیش ہو۔ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹنگ کی تاریخ نزدیک آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں کی سرکردہ لیڈروں کے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی مہم تیز ہو گئی ہے۔ اسی کے پیش نظر نمچ ضلع کے وڈیشہ اسمبلی حلقہ میں عوامی اجلاس کو خطاب کرنے کے لیے کانگریس کے سابق قومی صدر رہنما راہل گاندھی پہنچے اور مرکزی اور صوبائی حکومت پر سنگین الزام لگائے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کوئی بھی ریاست تب ترقی کرتی ہے جب وہاں کے غریب اور کسان مضبوط ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں میڈ ان چائنا کی جگہ میڈ ان مدھیہ پردیش ہو اور اگر مرکز میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم ذات پات پر مبنی مردم شماری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Rahul Gandhi In Telangana بی آر ایس کو ووٹ دینا بی جے پی کو مضبوط کرنے برابر: راہل گاندھی
آل انڈیا کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نیمچ ضلع کے وڈیشہ اسمبلی حلقہ کے امیدوار سمندر پٹیل کی حمایت میں عام اجلاس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے اسٹیج سے لوگوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کا ویڈیو دیکھا ہے؟ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر اور اوم پرکاش سکلیچا کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ یہ مقابلہ غریب عوام اور کسانوں کا پیسہ غبن کرنے کے درمیان ہے۔ کیسے چوری کی رقم ہضم ہو رہی ہے؟یہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدھیہ پردیش اور ملک میں ذات پات کی مردم شماری ضروری ہے، تاکہ بجٹ سمیت دیگر اقسام کے حصے کا فیصلہ ذات کی مردم شماری کی بنیاد پر کیا جا سکے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پسماندہ طبقہ کی آبادی 50 فیصد ہے۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے اسٹیج سے تقریر کرنا شروع کر دی اور کہا کہ ملک میں کوئی ذات نہیں ہے۔ بلکہ یہاں صرف ایک ذات ہے اور وہ غریبی کی ہے۔ روزگاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزگار ارب پتی لوگوں سے نہیں چھوٹی صنعتوں سے ملتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست کو مضبوط کرنا کسانوں اور غریبوں سے شروع ہوتا ہے۔
راہل نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران وہ مدھیہ پردیش کے نوجوانوں سے پوچھتے تھے کہ تم کیا کرتے ہو اور جو جواب ملا وہ کچھ نہیں تھا۔ یہ ریاست میں بے روزگاری کی حالت بد ہے۔ کوئی نوجوان سے پوچھے کہ اس نے کیا کیا؟ کہا جاتا ہے کہ میں نے تعلیم حاصل کی اور ڈگری حاصل کی، لیکن کام نہیں ملا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ریاست کے نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتے۔ اگر آپ ان کی ٹی شرٹس، موبائل فون، چپل کو دیکھیں تو آپ کو یہ سب چائنا میں بنی نظر آئیں گی۔ میں میڈ اِن چائنا میڈ اِن مدھیہ پردیش بنانا چاہتا ہوں تاکہ وہاں کے لوگ پوچھیں کہ یہ مدھیہ پردیش کہاں ہے۔ جس نے میڈ ان چائنا کو میڈ ان مدھیہ پردیش بنا دیا ہے۔ بتا دیں کہ راہل گاندھی کے عوامی اجلاس میں کئی سینیئر کانگریس رہنما اور کثیر تعداد میں جنتا راہل گاندھی کو سننے پہنچی تھی۔ جیسے جیسے ووٹنگ کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے ویسے ویسے تمام سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں کے عوامی اجلاس، روڈ شو اور ذاتی میٹنگوں کا دور بھی بڑھتا جا رہا ہے۔