اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کو ایک اور دھچکہ، لودھی کا بی جے پی میں شامل ہونا طے - ملہرا سے کانگریس رکن اسمبلی

مدھیہ پردیش میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو آج اس وقت ایک اور بڑا دھچکہ لگا، جب اس کے رکن اسمبلی پردیومن سنگھ لودھی کا برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) میں شامل ہونا طے ہوگیا۔

Another major setback for the Congress, Lodhi's decision to join the BJP
کانگریس کو ایک اور بڑا جھٹکا، لودھی کا بی جےپی میں شامل ہونا طے

By

Published : Jul 12, 2020, 4:29 PM IST

ملہرا سے کانگریس رکن اسمبلی پردیومن سنگھ لودھی نے آج وزیراعلی کی رہائش گاہ پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی صدر وشنو دت شرما بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران لودھی کا بی جے پی میں آنا طے ہوگیا ہے اور کچھ ہی دیر میں اس کا باضابطہ طورپر اعلان ہونے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں کانگریس کے 22 ارکان اسمبلی نے رکنیت سے استعفیٰ دے کر بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا، جس کی وجہ سے اس وقت کی کمل ناتھ حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور اس وقت کمل ناتھ کو وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

اس کے بعد اب ایک اور کانگریس رکن اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کا واقعہ کانگریس کے لئے بڑھا دھچکہ مانا جا رہا ہے۔

ریاستی اسمبلی میں 24 سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے وہاں جلد ہی ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ دونوں ہی پارٹیاں ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں لگی ہیں۔

ان حالات کے درمیان کانگریس رکن اسمبلی کا پارٹی سے کنارہ کرنا، پارٹی کی حکمت عملی بنانے والوں کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details