اندور:اندور ساور تھانہ علاقے کی مامو بھانجے ولی کی درگاہ پہ ہفتے کی دیر رات آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی مسلم طبقے کے لوگ پہنچے اور پولیس کو اطلاع کی اس واقعے سے لوگوں میں بے چینی ہے۔ پولیس کو شکایت کرائی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جاچ کے بعد کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ساویر تھانہ علاقے جہاں اقلیتی ابادی کم ہے اس علاقے کی مامو بھانجا ولی درگاہ میں اتوار کی دیر رات تقریباً دو تین بجے کے درمیان درگاہ کے اندر اچانک اگ کا معاملہ پیش آیا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی سماج کے کئی لوگ درگاہ پہنچے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کسی نے درگاہ کے اندر داخل ہو کر اس کام کو انجام دیا ہے۔
Fire in Dargah of Indore اندور کی درگاہ میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے ساویر تھانہ علاقے میں شریف مامو بھانجے ولی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں ہفتے کی رات آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی سماج کے لوگ پہنچے اور پولیس کو شکایت درج کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب پولیس نے شکایت لے کر تفتیش کی بات کہی ہے۔ اس معاملے سے لوگوں میں سخت ناراضگی ہے۔ اس سے قبل بھی اندور کے ملہار گنج تھانہ اور ایم جی روڈ تھانہ علاقے میں کچھ شرپسندوں کی درگاہ اور مساجد پر پیٹرول بم پھینکے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں ایک لڑکا بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ اندور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اندور شہر قاضی ڈاکٹر سد عشرت علی گزشتہ دنوں ہندو پولیس کمشنر سے ملاقات کی تھی اور ایک میمورنڈم دیا تھا جس میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کچھ لوگ اندور کے امن و امان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ لہٰذا ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے۔