مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں عبادت گاہوں پر ساؤنڈ سسٹم اور گوشت و انڈے کو کھلے میں فروخت کرنے کے اعلان کو بدگمانی پھیلانے والا بتایا گیا ہے، صوبے میں اسمبلی انتخاب میں زبردست جیت کے بعد بھارتی جنتہ پارٹی نے بدھ کو نئی حکومت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حلف برداری تقریب منعقد کی، جس میں ڈاکٹر موہن یادو نے وزیر اعلی کا ہلف لیا۔
غور طلب ہو کہ ہلف کے بعد کابینہ کی پہلے ہی اجلاس میں وزیر اعلی نے مذہبی مقامات پر ساؤنڈ سسٹم اور کھلے میں گوشت اور انڈے کی فروخت پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد حزب اختلاف کے رہنما سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی عارف مسعود نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ یہ بدگمانی پھیلانے والا بیان ہے، انہوں نے صاف کہا کہ عدالتی خطوط ہم نے بھی پڑھا ہے اس میں کہیں بھی ساؤنڈ سسٹم پر پابندی عائد کرنے کا حکم نہیں دیا گیا ہے بلکہ اس کی آواز کو متعین رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، اگر نو منتخب وزیر اعلی مہنگائی اور کاشتکاروں پر کوئی بیان دیتے تو ہم بھی اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔