ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے بھاؤ کھڑی گاؤں میں کھلے میں رفع حاجت کرنے گئے دو دلت بچوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔
اس واقعے کے 18 دن بعد سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، متاثریں کے اہل خانہ نے جیوتی رادتیہ سندھیا سے شہر میں مکان کا مطالبہ کیا، جس کے 18گھنٹے بعد ہی سندھیا نے انہیں پی ایچ کیو لائن میں سرکاری کوارٹر دلا کر چابی خود انہیں سونپی۔