اردو

urdu

ETV Bharat / state

10th and 12th Exams in MP مدھیہ پردیش میں دسویں و بارہویں کے امتحانات کا اعلان - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست مدھیہ پردیش میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ اب یہ امتحانات فروری کے بجائے مارچ میں ہوں گے۔ Annual Exams in Madhya Pradesh

MP Board Examination
MP Board Examination

By

Published : Nov 7, 2022, 11:03 AM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے دسویں اور بارہویں کے طلباء کے لیے اہم خبر ہے۔ دسویں اور بارہویں کے امتحانات فروری کے بجائے مارچ میں ہوں گے۔ یہ فیصلہ بورڈ کی جنرل میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے امتحانات کے تفصیلی ٹائم ٹیبل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں 18 لاکھ سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔ اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش بورڈ نے 13 اور 15 فروری کو ہونے والے دسویں بارہویں کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ اس کے تحت دسویں اور بارہویں جماعت کے تحریری امتحانات اب 15 فروری کے بجائے یکم مارچ سے شروع ہوگے۔ Announcement of 10th and 12th Exams in Madhya Pradesh

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق بورڈ کے اراکین کی تجویز پر حال ہی میں منعقدہ جنرل باڈی کے اجلاس میں یکم مارچ سے امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکم مارچ سے امتحانات کے آغاز سے فروری میں پریکٹیکل امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ دراصل بورڈ نے 3 اکتوبر 2022 کو ہدایت جاری کی تھی اور ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری کے بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق دونوں کلاسیز کے پریکٹیکل امتحانات 13 فروری سے 25 مارچ 2023 تک اور تھیوری کے امتحانات 15 فروری سے 20 مارچ 2023 تک ہونے تھے۔ MP Board Examination

لیکن تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ہی سالانہ امتحانات 15 فروری سے شروع ہونے پر بورڈ ممبران نے احتجاج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فروری میں امتحانات شروع ہونے سے طلباء کو پڑھنے کا وقت نہیں مل پائے گا۔ وہیں ریاست کے کئی اسکولوں میں کورس بھی ادھورا رہ جاتا ہے۔ ایسے میں اس کا پورا اثر رزلٹ پر پڑتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بورڈ نے ممبران کے احتجاج کے بعد تاریخ میں تبدیلی کی ہے، توقع ہے کہ اب بورڈ جلد ہی دسویں اور بارہویں کے امتحانات کا تفصیلی ٹائم ٹیبل جاری کر دے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details