اندور میں لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کے لیے تعارفی جلسہ منعقد ہوا مدھیہ پردیش: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم صالحہ نے ایک تعارفی جلسہ منعقد کرایا، جس میں رشتوں کے لیے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مصروفیت سے بھری زندگی میں لڑکے اور لڑکیوں کی شادی کے لیے اچھے رشتوں کی تلاش کرنا بھی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ جہاں مسلم معاشرے میں روایتی طریقے سے رشتوں کی تلاش کی جاتی تھی، وہیں اب سوشل میڈیا اور تعارفی جلسوں کے ذریعے بھی تلاش کا دور جاری ہے۔
اندور کی سالحہ تنظیم اچھے رشتوں کو جوڑنے کے لیے یہ خدمات بخوبی انجام دے رہی ہے۔ تنظیم نہ صرف تعارفی جلسے منعقد کر رہی ہے بلکہ شادی کے لیے لڑکا اور لڑکی کے بائیو ڈاٹا کو بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی ہے تاکہ کوئی بھی ضرورت مند ایک کلک پر من پسند کے رشتوں کو تلاش کر سکے۔ واضح رہے کہ تنظیم نے ایک روزہ صناعتی شہر اندور میں تعارفی جلسہ منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں اچھے رشتوں کی تلاش کے لیے لوگوں نے شرکت کی۔
بیٹے کے لیے لڑکی تلاش کرنے پہنچے زکی خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے، ہر دو تین مہینے میں ایسی تقریب منعقد ہونی چاہیے تاکہ تعلیم یافتہ لڑکا لڑکی کو من موافق رشتہ با آسانی سے مل سکے۔ وہیں صالحہ تنظیم کی رکن امرین خان کا کہنا ہے کہ مصروفیت بھری زندگی میں رشتے تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم کسی میریٹیل ایپس کے ذریعے رشتے تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اس تعارفی جلسے سے یہ کام آسان ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وہیں تنظیم زینت کے رکن زاہد خان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا 73واں تعارفی جلسہ ہے، اس کے ذریعے ہم ہزاروں رشتے ابھی تک کرا چکے ہیں، جب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا دور عمل میں آیا، تو ہم بھی اس کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، جس سے رشتے تلاش کرنے والوں کو آسانی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک مضبوط خاندان کی بنیادی مرد اور عورت سے ہوتی ہے، اگر ایک اچھا رشتہ عمل میں آتا ہے تو پھر ایک مضبوط معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے۔