بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے قریب اتے ہی مرکزی حکومت کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں اپنا کنٹرول بڑھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ کی شام کو بھوپال آئے اور ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ لے کر جمعرات کی صبح روانہ ہو گئے اور پھر دو دن بعد یعنی 30 جولائی کی شام کو وہ دوبار بھوپال آنے والے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ سے جمعرات کی صبح تک انہوں نے ریاست مدھیہ پردیش کی بھارتی جنتا پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کی۔
امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے لیڈروں کو یہ پیغام بھی دیا کے ریاست میں انتخابات مرکزی ٹیم کی قیادت میں ہوگا۔ اس لیے بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کو 100 فیصد متحد ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ حال میں تین مرکزی کابینہ وزراء کو ریاست مدھیہ پردیش کہ اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری دی گئی ہیں۔ جس میں بھوپیندر یادو انچارج، اشونی ویشنو انچارج، اور الیکشن مینجمنٹ کی کمان بھوپندر سنگھ تومر کو دی گئی ہے۔
وہیں امت شاہ بھارتی جنتہ پارٹی کے لیڈران کو پیغام دیا ہے کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات مرکزی ٹیم کی لیڈرشپ میں ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی میں ناخوش چل رہے لیڈران اور کارکنان سے بات کرنے کی ذمہ داری بھوپیندر یادو اور اشونی ویشنو کو دی ہیں۔ شاہ نے کہا ہے کہ جن آشیرواد یاترا پانچ جگہوں سے نکالی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ یاترا اجین، ویندھیا، بندیل کھنڈ اور شہیڈول سے شروع ہوسکتی ہے۔ اور یہ یاترا کور کمیٹی کے تمام بڑے رہنماؤں کے ساتھ علاقے کے اہم رہنما بھی شامل ہو گئے۔