چھندواڑہ: مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنودت شرما نے آج کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ چھندواڑہ سے آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے مہاوجے کا اعلان کریں گے۔ 25 مارچ کو مرکزیوزیر داخلہ امت شاہ کے چھندواڑہ کے دورے سے قبل امت شرما اس کی تیاریوں کا جائزہ لینے یہاں پہنچے اور صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ 25 مارچ کو مہاوجے کا اعلان کرنے چھندواڑہ آ رہے ہیں اور وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ اس مہاوجے کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں 51 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ تاریخی جیت حاصل کرے گی۔
ریاستی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے غریبوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا، اجوالا یوجنا، جن دھن یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسی کئی اہم اسکیمیں ملک بھر کے غریبوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کہا کرتے تھے کہ اگر دہلی سے ایک روپیہ سفر کرتا ہے تو فائدہ اٹھانے والے تک صرف 15 پیسے پہنچتے ہیں۔ لیکن اب وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دلالوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ بی جے پی حکومت میں پوری رقم مستفیدین تک براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچتی ہے۔ چھندواڑہ میں اپنے قیام کے دوران شرما نے چھندواڑہ میں سنواری منڈل کے بوتھ نمبر-20 پر پہنچ کر بوتھ توسیع مہم 2 کے تحت کارکنوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیر زراعت اور چھندواڑہ کے وزیر انچارج کمل پٹیل، راجیہ سبھا ایم پی اور ریاستی جنرل سکریٹری کویتا پاٹیدار اور ضلع صدر وویک ساہو موجود تھے۔