گوالیار: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مستقبل کا انتخاب قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ہم 150 سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے۔ امت شاہ نے یہ بات گوالیار میں اٹل بہاری واجپائی آڈیٹوریم میں منعقدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بڑی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسٹر شاہ نے اس موقع پر پارٹی کی نئی رکنیت سازی مہم کا بھی آغاز کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ جس دن پوری دنیا بھارت ماتا کا نعرہ لگائے گی، اس دن یہ مقصد پورا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کارکنوں کو الیکشن جیتنے کے لیے بنایا گیا ہے، کیونکہ جیت آپ کی فطرت ہے، آپ کی طاقت اور جیت آپ کا مقصد ہے۔ مقصد کے حصول کے لیے ہمیں اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کو گارنٹی کے ساتھ بتاتے ہیں کہ مدھیہ پردیش میں پنچایت سے پارلیمنٹ تک بی جے پی کا زعفرانی جھنڈا 30 سال تک لہراتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Political Battle In bhopal بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے پر سیاسی جنگ تیز