اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں خرد برد کا الزام - مسجد قرض میں ڈوبی ہو، اس میں نماز ادا نہیں کی جا سکتی ہے

بھوپال کی تنظیم سیوکت سنگھرش مورچہ نے وقف بورڈ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھیک مانگ کر وقف بورڈ میں پیسہ دیا۔ کیونکہ وقف بورڈ جو اپنے ذریعے کام کروا رہا ہے اس کی اجرت مزدوروں اور ٹھیکیداروں کو نہیں دے رہا ہے۔ اس تنظیم نے مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں خرد برد کا الزام لگایا ہے۔

allegation of embezzlement in madhya pradesh waqf board
مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں خرد برد کا الزام

By

Published : Oct 20, 2020, 3:56 PM IST

مدھیہ پردیش وقف بورڈ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ جہاں مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں وقف املاک میں مسلسل خرد برد کی جا رہی ہیں اور انہیں کوئی دیکھنے اور ان پر فیصلے لینے والا نہیں ہے۔ اسی طرح سے اب وقف بورڈ کی کچھ باتیں ایسی ہے جو آہستہ آہستہ منظر عام پر آرہی ہیں۔

بھوپال کی تنظیم سیوکت سنگھرش مورچہ نے وقف بورڈ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھیک مانگ کر وقف بورڈ میں پیسہ دیا۔ کیونکہ وقف بورڈ جو اپنے ذریعے لوگوں سے کام کروا رہا ہے اس کی اجرت مزدوروں اور ٹھیکیداروں کو نہیں دے رہا ہے۔

مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں خرد برد کا الزام

اسی طرح کا معاملہ آج سامنے آیا ہے کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں عید گاہ اور مسجد جو کی بورڈ کے تحت آتی ہیں، اس کا کام ٹھیکہ پر دیا گیا تھا جس کی اجرت چھ برسوں سے نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمل ناتھ کا پریس کانفرنس سے خطاب

مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں خرد برد کا الزام

آج تنظیم سیوکت سنگھرش مورچہ نے کہا ہے کی وقف بورڈ اگر جلد سے جلد اس بات پر فیصلہ لے کر بقایا رقم نہیں دے گا تو ہم اس کی شکایت علماء کرام سے کریں گے، کیونکہ جو مسجد قرض میں ڈوبی ہو، اس میں نماز ادا نہیں کی جا سکتی ہے۔

سیوکت سنگھرش مورچہ نے وقف بورڈ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھیک مانگ کر وقف بورڈ میں پیسہ دیا

دوسری جانب مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی جانکاری آج ہوئی ہے اور اس پر جلد میٹنگ ہوگی اور پھر میٹنگ میں اس پر فیصلہ لیا جائے گا کہ کس کس کا پیسہ باقی ہے اور ان کو جلد دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details