آل انڈیا اردو رابطہ کمیٹی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کی مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے قدم گزشتہ کئی برسوں میں ایک نئی کہانی لکھنے کی طرف بڑھ چلے ہیں -
انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی ترقی کے لیے بنائے گئے اس ادارے سے زبان کی ترقی کے علاوہ سبھی کام کیے جا رہے ہیں- گذشتہ 13برسوں میں یہاں مشاعروں اور نشستوں کے نام پر بجٹ کا کروڑوں روپیہ غائب کر دیا گیا ہے- جبکہ اس سے شہر یا صوبے کو تو کوئی فائدہ نہیں ملا لیکن اکیڈمی کی سکریٹری کو اس سے بڑے فائدے مل رہے ہیں -
آل انڈیا اردو رابطہ کمیٹی کے صدر نے کہا کہ خود کو شاعر بتا کر اکیڈمی کی سکریٹری نصرت مہدی نے گیو اینڈ ٹیک کی تکنیک پر کام شروع کیا اور اور ملک کے علاوہ بیرونی ملکوں سے بھی صرف ان شاعروں کو اکیڈمی کے پروگراموں میں ایشو کیا جارہا ہے جو سکریٹری کو اپنے پروگرام میں بلاتے ہیں۔