اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مسلم پرسنل لا بورڈ کا 28واں دو روزہ اجلاس پیتم پور میں آج سے شروع ہو گیا۔ ملک میں شریعت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی نامور تظیم مسلم پرسنل لا بورڈ کا دو روزہ اجلاس آج سے اندور آغاز ہوگیا ہے، جس میں نئے صدر کے انتخاب کے عمل کا امکان ہے۔ اجلاس کے لئے ملک بھر سے بورڈ کے اراکین اندور پہنچ گئے ہیں، جس میں بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، مولانا فضل الرحیم جدی، مولانا ابو طالب رحمانی، مولانا عمرین محفوظ رحمانی، مولانا فضل ولی رحمانی، امارت شرعیہ بہار کے قاضی وسیع اللہ کمال فاروقی، ایڈووکیٹ اور صحافی قاسم رسول الیاس، بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود، حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی جیسے معزز شخصیات اجلاس میں شریک ہونے کے لیے اندور پہنچ گئے ہیں۔
مولانا سید رابع حسن ندوی کے انتقال کے بعد بورڈ کے نیے صدر کا کا انتخاب عمل میں نہیں آیا ہے۔ جس کے لئے دو نام علمائے اکرام اور اراکین بورڈ کے زیرغور ہیں، جیس میں مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا نام شامل ہے۔ اجلاس کا پہلا سیشن عصر کی نماز کے بعد سے شروع ہو گیا۔