بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کےدارالحکومت بھوپال میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تنظیم کو 1992 سے چلایا جا رہا ہے۔ تنظیم کا مقصد ہے کہ علم اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ معلم ہر دور میں علم کا نقیب و امین رہا ہے۔ اساتذہ کو قومی ترقی کا ایک عنصر کہا گیا ہے۔
سماج کو صحیح سمت پر رکھنے اور اس کا تزکیہ کرنے کی بڑی ذمہ داری معلمین پر عائد ہوتی ہے۔ اساتذہ قوم و سماج کے اقدار و اخلاقی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا کام کرتے ہیں۔ کو اپنے طلبہ کو علم باہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ نسلوں کے مستقبل کا رخ بتائیں۔ ان کی فکری و نظریاتی رہنمائی اور سماج کی تبدیلیوں کو متعین کرنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔
جب ہم نے اس تعلق سے تنظیم کے رہنما انعام الرحمن سے جب ای ٹی وی بھارت نے گفتگو کی تو انہوں نے تنظیم کے تعلق سے اور آج کے پروگرام کے تعلق سے بتایا کہ ہم تعلیم کی بیداری کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ اور ہماری تنظیم اس سلسلے میں سبھی ریاستوں میں پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک پروگرام بھوپال میں منعقد کیا گیا۔