مدھیہ پردیش میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پڑوسی ریاستوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ (XE) کے معاملات سامنے آنے کے بعد سے مدھیہ پردیش کے تمام اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش ہیلتھ کمشنر سدام کھاڑے نے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ہدایات دی ہے کہ وہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کے تعلق سے چوکسی اختیار کریں (XE) ویرینٹ کی تیزی سے پھیلنے کی امید ہے۔ Corona alert issued in Madhya Pradesh
ہیلتھ کمشنر نے کورونا کے (XE) ایکس ای ویریئنٹ سے متاثر مریضوں کی مسلسل نگرانی کرنے کے لیے بھی کہا ہے، تمام اضلاع کو بھیجے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سرویلانس یونٹ، صحت اداریں، آئی ایچ آئی پی پورٹل، میڈیا یا کسی اور ذرائع سے کورونا کے مریضوں کی معلومات موصول ہونے پر جلد از جلد نگرانی کی جانی چاہیے۔
کورونا مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے آر ٹی پی سی آر کے نمونے لئے جائے، ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر بلاک سطح پر منصوبہ بندی کی جائے، کورونا کے حوالے سے ضلع سطح پر روزانہ مانیٹرنگ اور جائزہ لیا جائے-(ایکس ای XE) ویرینٹ اومیکرون کی ذیلی اقسام بی اے 1 بی اے 2 سے دس گناہ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،اس لئے سبھی کو اپنے ضلع کا خیال رکھنا ہے۔