اوما بھارتی لگاتار شراب بندی کے لیے مہم چلارہی ہیں۔ اوما بھارتی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ہمیشہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ رہی ہوں کیوں کہ یہ پارٹی ایک اچھی سوچ رکھنے والی پارٹی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ نریندر مودی لگاتار ملک کے وزیراعظم بنتے رہیں اور شیوراج سنگھ بھی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بنے رہیں۔
مدھیہ پردیش میں لاٹھی کے زور پر شراب بندی کروائی جائے گی: اوما بھارتی - شراب بندی کے لیے مہم
مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 15 جنوری کے بعد لاٹھی کے زور پر شراب بندی کروائی جائے گی۔
مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی
اوما بھارتی نے شراب بندی مہم کے تعلق سے کہا کہ 'اب ہم پوری طرح سے ریاست میں شراب بندی کرائیں گے۔ پہلے ہم شراب بندی پر بیداری مہم چلاکر دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں ابھی گنگا ساگر کے سفر پر جارہی ہوں اور وہاں سے 14 جنوری کو لوٹتے ہی 15 جنوری سے سڑکوں پر اتر کر شراب بندی کے خلاف مہم شروع کی جائے گی بھلے ہی اس کے لیے ہمیں لاٹھی چلانی پڑے کیوں کہ ریاست میں شراب کی وجہ سے ہی خواتین و لڑکیوں کے خلاف واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔