بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے مدنظر ریاست کی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح آل انڈیا اتحادالمسلمین کی سرگرمیوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آل انڈیا اتحاد المسلمین اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی سرگرم نظر آئے گی۔
آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سیکریٹری توقیر نظامی نے اعلان کیا ہے کہ جس طرح سے پارٹی کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے پورے ملک کے ساتھ حیدرآباد میں ایک ماڈل پیش کیا ہے۔ ویسے ہی ہم ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے نریلا اسمبلی حلقے سے شروع کرنے جا رہے ہیں جسے پوری ریاست میں بھی آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آل انڈیا اتحاد المسلمین وہ غریب ضرورت مند اہل خانہ جو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی غربت کے سبب شادیاں نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کے لئے دیگر سماجی تنظیمیں، آل انڈیا اتحادالمسلمین اور نریلا اسمبلی حلقے کے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ہم نے اجتماعی شادیوں کی تقریب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔