بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش سے کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما قاضی انس علی کی قیادت میں مجلس کے کارکنان نے آج بورڈ آفس کے پاس موجود ڈی بی مال پہنچ کر احتجاج کیا،یہ احتجاج دراصل سنیچر کے روز مذکورہ مال میں مسلم ملازمین کےنماز اداکرنے پر بجرنگ دل کے کارکنا ن کی جانب سے اعتراض اور مخالفت کر نے کے جواب میں نکالاگیا ہے۔
واضح رہے کہ سنیچر کے روز ڈی بی مال کے اندر مسلم ملازمین نماز ادا کررہے تھے،مال میں نماز کی ادائیگی کے خلاف بجرنگ دل سے وابستہ کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی،اور شہر کے پُر امن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی تھی۔ AIMIM Protests Against Bajrang Dal for Opposing Namaz in Bhopal Mall
آل انڈیا اتحاد المسلمین کے ذمہ دار قاضی انس علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سنیچر کے روز بجرنگ دل کے کارکنان نے مال کے مسلم ملازمین کے ذریعے ایک کونے میں نماز پڑھنے پر اعتراض جتایا تھا۔اور نماز پڑھنے والوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان لوگوں نے مال کے اندر بھجن کیرتن کرنے لگے تھے۔