اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: یقین دہانی کے بعد نرسوں نے احتجاج کو ختم کیا

مدھیہ پردیش میں وزیر صحت سے یقین دہانی کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر طبی وشواس سارنگ نے کہا کہ نرسوں کی جائز مانگ کو جلد پورا کیا جائے گا۔

By

Published : Jun 18, 2021, 9:20 AM IST

Mp_bho_ nurses
یقین دہانی کے بعد نرسوں نے احتجاج کو ختم کیا

مدھیہ پردیش میں جاری نرسوں نے دھرنے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طبی وزیر وشواس سارنگ سے ملنے کے بعد نرسیز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے احتجاج کو واپس لے لیا ہے۔ نرسوں کی مانگ کو لے کر انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

طبی وزیر وشواس سارنگ سے ملنے پہنچے نمائندوں نے دیر رات ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

دوسری طرف طبی وزیر وشواس سارنگ نے کہا کہ نرسوں کی مانگ کو لے کر افسران سے بات کی گئی ہے اور جلد ہی مانگوں کو پورا کیا جائے گا۔

معلوم ہو کہ ریاست کی سبھی نرس 25 جون سے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے کرنے کی تیاری میں تھیں۔ لیکن طبی وزیر سے ملنے کے بعد انہوں نے اسے منسوخ کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details