اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجین اور مندسور واقعات کے ذمہ داروں پر کارروائی ہو: دگ وجے سنگھ - اردو نیوز مدھیہ پردیش

کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے چیف سیکریٹری اور ڈی جے پی سے اجین اور مندسور میں رام مندر کے لیے نکالی گئی چندہ ریلی کے دوران ہوئے حادثے کے ذمہ داروں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

digvijay singh
دگ وجے سنگھ

By

Published : Jan 13, 2021, 9:29 PM IST

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ نے اجین اور مندسور میں چندہ ریلی کے دوران ہوئے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ جنہوں نے بھی مذہبی تشدد پھیلانے کا کام کیا تھا، اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا میں نے مرکزی حکومت کو بجرنگ دل اور سیمی پر پابندی عائد کرنے کی بھی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھگوان رام کے مندر کے نام پر چندہ جمع کیا جا رہا ہے اور چندہ لینے والے محلوں میں لاٹھی، ڈنڈا، تلوار لے کر جا رہے ہیں۔ چندے کی آڑ میں مسلم علاقوں کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت نے رام مندر نیاس تشکیل دی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جو لوگ رام مندر کے نام پرچندہ وصولی کر رہے ہیں، ان کو کس نے حق دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مورینا سانحہ: 21 اموات کا ذمہ دار کون؟

انہوں نے کہا کہ ان سب معاملات پر ریٹائرڈ جج اور آئی پی ایس افسروں کی کمیٹی بنا کر اس کی جانچ کی جانی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details