دارالحکومت بھوپال کے تھانہ اشوکا گارڈن انچارج سدیش تیواری گلی۔گلی میں اپنا واٹس ایپ نمبر بانٹ رہے ہیں ، گلیوں میں گھوم رہے ہیں اور لوگوں سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ویڈیو بھیجنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔
بھوپال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس کو اب کارروائی کرنے کا ایک نیا طریقہ مل گیا ہے۔
تھانہ انچارج لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ ان لوگوں کی ویڈیو بنائیں جو غیر ضروری طور پر اپنے گھروں کے باہر گھوم رہے ہیں اور جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
اس کے بعد ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔