بھوپال: مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ موہن یادو کی حکومت بنتے ہی مدھیہ پردیش میں ایک ملزم کا گھر توڑنے کے لئے بلڈوزر کا استعمال۔ بی جے پی کارکن کی ہتھیلی کاٹنے کے الزام میں فاروق رائن نامی شخص کے گھر پر بلڈوزر کا استعمال کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کارکن کی ہتھیلی کاٹنے والے ملزم فاروق رائن عرف منی کے گھر پر انتظامیہ نے بلڈوزر چلانے کا حکم دیا۔ یہ بلڈوزر 11 نمبر جنتا کالونی، بھوپال میں ملزم کے گھر پر چلا گیا۔ ملزم فاروق رائن پر بی جے پی کارکن دیویندر ٹھاکر کی ہتھیلی کاٹنے کا الزام تھا۔
پانچ دسمبر کو مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ملزم فاروق پر بی جے پی کارکن دیویندر ٹھاکر پر جان لیوا حملے کا الزام ہے۔ اس حملے میں دیویندر ٹھاکر کی ہتھیلی کو شدید چوٹ پہنچی تھی۔ دیویندر کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کیلاش وجے ورگیہ بھی بی جے پی کارکن سے ملنے اسپتال گئے۔
ملزم فاروق حبیب گنج پولیس کی گنڈہ فہرست میں شامل ہے اور اس کے خلاف پہلے ہی کئی جرائم درج ہیں۔ اس معاملے میں پولیس پہلے ہی پانچ ملزمان فاروق رائن، اسلم، شاہ رخ، بلال اور سمیر کو گرفتار کر چکی ہے۔